10 جون 2026 - 16:21
مشرقِ وسطیٰ میں مزید کشیدگی، چین کا بیان سامنے آ گیا

چین نے مشرقِ وسطیٰ میں مزید کشیدگی میں اضافے سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، چین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متعلقہ فریقین تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، فریقین تنازع کو مزید شدت دینے اور صورتحال کو بگاڑنے سے گریز کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فریقین کشیدگی میں کمی اور صورتِحال کو پُرسکون بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

اس سے قبل ایران کی جانب سے کہا گیا تھا کہ خلیجی ممالک اپنی سر زمین ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کو استعمال نہ کرنے دیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ اپنے دفاع میں حملوں کےمنبع، حملوں میں استعمال ہونے والے اڈوں اور لاجسٹک مراکز کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha